بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے، تو آزمالے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کو دوٹوک جواب

راولپنڈی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر جارحیت مسلط کرنا بھارت کی خواہش ہوسکتی ہے، لیکن اگر بھارت ہمارے حوصلہ پرکھنا چاہتا ہے، تو کوشش کرکے دیکھ لے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے۔ اس بیان کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آر نے کہا ہے پاکستان کےخلاف کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا واضح جواب دیا جائے گا، بھارت ہماراعزم آزمانا چاہتا ہے، تو آزمالے، بھارت ہمارے عزم کو آزمانے کا خود نتیجہ دیکھے گا۔ انھوں‌ نے دو ٹوک انداز میں‌ کہا کہ پاکستان کے پاس مستند جوہری صلاحیت موجود ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرقی سرحد پرخطرات سے نمٹنے کے لئے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف ذمہ دارانہ تقرری ہوتی ہے، بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان افسوس ناک ہے، ایسا غیرذمےدار بیان اہم عہدے پر موجود افراد کو زیب نہیں دیتا