مسلم لیگ (ن) کراچی کے رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف الرحمنٰ آفریدی نے (ن) لیگ ضلع غربی کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ مذکورہ رہنماء نے ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم وہ خاطر خواہ ووٹ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے ناکام رہے تھے۔ پریس کانفرس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عمران اسماعیل اور سبحان ساحل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سف الرحمنٰ کی پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔