سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15 ڈالر کی کمی سے1328 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 اور340 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 56 ہزار 200 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48ہزار 171 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کی کمی سے815 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت4.28 روپے گھٹ کر 698.57 روپے ہوگئی۔