پاکستان سٹاک ایکسچینج میںشدید مندی کا رجحان،100انڈیکس میں 416پوائنٹس کی کمی

کراچی (کوہ نور نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ،آج 100انڈیکس میں416پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔ جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 416پوائنٹس کی کمی کے بعد 43ہزار 679پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔آج کاروبار کے دوران 9کروڑ 66لاکھ 24ہزار 400شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6ارب 31کروڑ 61لاکھ 13ہزار 889روپے تھی ۔