حسن علی 2017 کی کامیابیوں کو کیمرے میں فلم بند کرنے کو تیار!

لاہور: (کوہ نور نیوز) حسن علی کی تصاویر کے حوالے سے، جن میں وہ کیمرے کے پیچھے کھڑے نظر آرہے تھے، کئی لوگوں نے اپنے شبہات اور اندازوں کا اظہار کیا۔ لیکن لگتا ہے کہ اب ہمیں اس خبر کی حقیقت کا بالکل صحیح اندازہ ہوگیا ہے۔ جی ہاں! نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی اتنے کم عرصے میں ملنے والی شاندار کامیابیوں پر اپنی ہی ایک بائیو پک بنا رہے ہیں، یعنی وہ اپنے 2017 کے کرکٹ کے سفر کو کیمرے میں محفوظ کریں گے اور پھر اپنے شائقین کے سامنے پیش کریں گے۔ سننے میں آیا ہے کہ وہ اس کام میں بہت مصروف ہیں۔ اگرچہ ان کی طرف سے اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی لیکن ان کے چاہنے والے ان کی ہر ایکٹیویٹی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کیمرے کے ساتھ ان کی وابستگی، تصاویر میں نظر آنے والا جنون، اس بات کو ظاہر کر رہے ہیں کہ کم عمر کرکٹ اسٹار کے اپنے ہی کیرئیر کی داستان بہترین طریقے سے لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں، تاکہ وہ خود بھی اس فلم سے متاثر ہو کر مزید اچھی پرفارمنس کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور لوگ بھی ان کے کاناموں کو کبھی نہ بھول پائیں۔ یہ بات بھی طے ہے کہ وہ یہ کام خود اپنی سرپرستی میں کروا رہے ہیں تاکہ ہر طریقے سے اس بائیوپِک کو خوبصورت بناسکیں۔ ہم حسن علی کیلئے دعا گو ہیں کہ وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح کا مثبت طرزِ زندگی اپنا کر لوگوں کےلیے بھی ایک مثال قائم کریں،