سینیٹ الیکشن میں کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں ہیں، ناصر شاہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن میں کسی ہارس ٹریڈنگ کی ضرورت ہی نہیں، ہمارے اپنے ارکان اسمبلی کافی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کی 11 نشستیں حاصل کریگی۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ووٹوں کی پیپلز پارٹی کو کوئی ضرورت نہیں، وہ اپنا ریٹ خود لگا رہے ہیں۔