جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

سیول: (کوہ نور نیوز) بائیسویں ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چینگ میں ہوئی۔ مقامی فنکاروں نے سرد موسم میں شائقین کا خوب لہو گرمایا۔ پاکستان سمیت بانوے ممالک کے کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہیں۔ تین ہزار اٹھلیٹس نے اپنے اپنے پرچم تلے مارچ پاسٹ کیا۔ کھلاڑیوں کے درمیان پندرہ کھیلوں میں ایک سو دو گولڈ میڈلز جیتنے کی جنگ کے مقابلے 25 فروری تک جاری رہیں گے۔ میزبان جنوبی کوریا اور شمالی کوریا نے ایک ہی جھنڈے تلے ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔