آئس کرکٹ: شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے سیریز جیت لی

جنیوا: (کوہ نور نیوز) اورنج گیند، سبز پچ اور سفید میدان، برفیلے گراؤنڈ پر عالمی کرکٹرز نے لڑائی خوب جان، سوئٹزرلینڈ میں شاہد آفریدی کی رائلز ٹیم نے میدان مار لیا۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی لالہ کے کھلاڑیوں نے وریندر سہواگ کی ڈائمنڈز ٹیم کو ہرا دیا۔ رائلز نے 206 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر عبور کر کے سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔ جیک کیلس نے 90 رنز کی فاتحانہ اننگز میں چار چھکے لگائے۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں آفریدی الیون نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔