امیتابھ بچن طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل

ممبئی: (کوہ نور نیوز) امیتابھ بچن کئی دن سے کمر اور بازو کے درد میں مبتلا تھے اور معمول کے مطابق چیک اپ کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کو نظام انہضام میں مسئلے کے باعث داخل کیا گیا ہے لیکن اسپتال یا ان کے خاندان کی جانب سے فی الحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ بگ بی اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایک ’102 ناٹ آؤٹ‘ بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن متعدد بار کئی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں جب کہ وہ 1982 سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔