تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے

نیویارک: (کوہ نور نیوز) دور حاضر میں پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے لیکن ہمارے آباؤ اجداد تانبے کے برتن میں پانی رکھتے اور اسی دھات کے بنے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی، ویسے تو تابنے کے برتن میں پانی جمع کرنے کا رواج ختم ہوگیا ہے تاہم حیران کن طور پر یہ پانی کو قدرتی طور پر صاف رکھتا ہے۔ تانبے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تندرست اور صحت مند جسم کیلئے انتہائی ضروری ہوتی ہیں۔ تانبا اینٹی مائیکرو بیال، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جبکہ یہ نباتاتی زہر(ٹاکسن) کو بھی بے اثر کرتا ہے۔