امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد، سیکڑوں پروازیں منسوخ

نیویارک: (کوہ نور نیوز) برفانی طوفان کے باعث امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں نو انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ برفانی طوفان کے باعث شکاگو ہائی وے پر درجنوں گاڑیوں کو حادثات پیش آئے، مغربی ریاستوں میں برف باری کے باعث سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ شدید موسم کے باعث شکاگو اور ڈیٹرائٹ میں اسکول بند کر دیے گئے۔ طوفان کے باعث مشرقی ریاستوں نیویارک اور نیوانگلینڈ میں بھی کئی انچ تک برف باری ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق، ان ریاستوں میں آئندہ دو روز کے دوران مزید برف باری متوقع ہے۔