کپل شرما کی دھواں دار واپسی

ممبئی: (کوہ نور نیوز) گزشتہ برس کپل شرما ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کے باعث شدید تنازعات کا شکار رہے، ان تنازعات کا اثر کپل کی صحت اور کیرئیر پر بھی پڑا۔ صحت کی خرابی اوربیماری کے باعث بھارتی ٹی وی سے نشر ہونے والا ’’دی کپل شرما شو‘‘ بھی سخت مشکل میں آگیا اور کپل اپنے شو پر زیادہ توجہ نہ دے سکے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شو بند ہوگیا، تاہم اب وہ چھوٹی اسکرین پر واپس آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل ایک بار پھر اپنے نئے شو کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں، ان کا نیا پروگرام بھارتی ٹی وی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا۔ چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ 35 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں بڑی خوبصورتی سے کپل کے مشکل دور، بیروزگاری اور پھر دوبارہ شو ملنے کی کہانی مزاحیہ انداز میں بیان کی گئی ہے۔ چینل انتظامیہ نے ٹویٹر پر کپل کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے ’’لوٹ کر آرہا ہے کپل کچھ الگ لے کر، اس بار ہنسی کے علاوہ کچھ اور بھی ہے جو جائے گا دے کر۔