پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ آوروں کا سہولت کار گرفتار

پشاور: (کوہ نور نیوز) سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق، زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سہولت کار محمد یاسر کو لڑمہ کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ محمد یاسر کا تعلق خار باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ یکم دسمبر 2017ء کو ہونے والے حملے میں ایک چوکیدار سمیت 8 طلباء شہید اور 23 طلباء زخمی ہوئے تھے۔ اپٓریشن کے دوران تینوں دہشتگرد مارے گئے تھے، دہشتگردوں کے سہولت کار کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔