پی ایس ایل 3: عابدہ پروین اورامریکی گلوکار جیسن ڈیرولو افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے

لاہور: (کوہ نور نیوز) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی فہرست مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان وقت کے مطا بق رات آٹھ بجے شروع ہونے والے پروگرا م میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اس ایونٹ میں پہلی بار سر بکھیریں گی۔ اس کے علاوہ علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب کا حصہ ہوں گے جب کہ مشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کو بھی حاضرین کو محضوظ کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ آرٹسٹوں کی پرفارمنس کے بعد شاندار آتشبازی ہوگی۔ یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز ہی پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔