ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے فاروق ستار سمیت پوری ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، ایم کیو ایم والوں سے کہتا ہوں کہ وہ اب قومی سطح کی سیاست میں شامل ہوجائیں۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹوں کی خریداری سے متعلق سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کا خزانہ بہت بڑا ہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے، خیبرپختونخوا میں معدنیات کی بھرمار ہے اور پی ٹی آئی والے معدنیات کی اسمگلنگ کررہے ہیں۔