تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے پالیسی بحال

کراچی: (کوہ نور نیوز) حکومت نے پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے نئے قانون کو ختم کر کے پرانی پالیس ایک بار پھر بحال کر دی ہے جس کے بعد اُمید کی جا رہی ہے کہ پورٹ پر کھڑی 8 ہزار درآمدادی گاڑیاں جلد ہی ریلیز کر دی جائیں گی۔ مزید گاڑیوں کی درآمدات پرانے قانون یعنی گفٹ، ٹرانسفر اور بیگیج کی صورت میں گاڑیوں کی درآمد کی جائے گی۔ واضع رہے کہ پالیسی کی بحالی کے نتیجے میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے گا۔ سال 2017ء میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات 70 فیصد اضافے سے 65 ہزار 723 تک پہنچ گئی تھی۔