سعودی عرب: محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں خواتین افسروں کی بھرتی

ریاض: (کوہ نور نیوز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں نوکری کی خواہشمند تمام درخواست گزار خواتین کو سعودی شہری ہونا، یونیورسٹی کی متعلقہ ڈگری ٹیسٹ اور جسمانی فٹنس کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ بھرتی کے دوران میں میرٹ کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔ ان اسامیوں پر اہل اور تعلیم یافتہ امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا اور تمام تقاضوں پر پورا اترنے والی امیدواروں ہی کو حتمی انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ منتخب ہونے والی امیدواروں کو تفتیشِ جرائم، عدالتوں میں بیانات، فوجداری مقدمات کے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی، جیلوں کے معائنے، قیدیوں کی شکایات کی سماعت، ان کے رہائی کے عمل کی نگرانی سمیت مختلف خصوصی فرائض انجام دینا ہوں گے۔