مردان: تخت بھائی میں 2 دن قبل لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

مردان: (کوہ نور نیوز) پولیس کے مطابق مقامی وکیل نعیم خان ایڈوکیٹ کے منشی عبدلرازق کی 3 سالہ بیٹی امامہ لاپتہ ہوگئی تھی جس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ تخت بھائی میں درج کر لیا گیا تھا۔ منگل کو تیسرے روز میونسپل کمیٹی کے اہلکار ڈرین کی صفائی کر رہے تھے کہ کمسن بچی امامہ کی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور شواہد اکٹھا کرنے لگا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔