جوڑے نے گھر میں کینگرو پال لئے

لاہور (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) یوں تو اکثر افراد کو کتے ، بلی یا پرندے وغیرہ جیسے پالتو جانور رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن جناب ان آسٹریلوی جوڑے کے تو کیا ہی کہنے جنہوں نے نہ صرف درجن سے زائد کینگروز پال رکھے ہیں بلکہ اُن کا خاص خیال بھی رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھنے والے ٹونی میتھیوز اور اُن کی بیوی تھریسا نے اپنے گھر میں ایک نہ دو پورے 17 کینگرو پال رکھے ہیں جن کی خوراک سے لے کر صفائی ستھرائی تک کا وہ اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔ واضح رہے آسٹریلوی جوڑے کا کینگروز کو اپنے گھر میں رکھنے کا مقصدان کی نسل کی بحالی ہے اور جب کسی کینگرو کو ریسکیو کیا جاتا ہے تووہ اُسے اپنے گھر میں لاکر اُس کی خاطر تواضع کر تے ہوئے اپنی فیملی کا حصہ بنا لیتے ہیں۔