چین میں فائر ڈریگن ڈانس شو کا انعقاد

بیجنگ (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک)چینی قمری سالِ نو کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں جاری ہے اور اسی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ چینی قمری سالِ نو کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں جاری ہے اور اسی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جبکہ چینی باشندوں کا نئے قمری سال کے حوالے سے جوش وخروش دیدنی ہے ۔ چین کے شہرChongqing میں دلچسپ فائر ڈریگن ڈانس شو کا انعقاد کیا گیا جس میں فائر ورکس کے درمیان شرکا کی ڈریگن ڈانس پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔ نئے سال کی خوشی میں منعقد کئے گئے اس شو میں جہاں چین سے تعلق رکھنے والے لوہاروں نے لوہے کو 1500ڈگری درجہ حرارت پر پگھلایا اور پھر اُس پگھلے ہوئے لوہے سے آتش بازی کا دلفریب نظارہ ترتیب دیا وہیں اسے دیکھنے والے حیران بھی رہ گئے جبکہ آتش بازی کے دوران ماہر پرفارمرز کی ڈریگن ڈانس پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔