ریاستی معاملات میں مداخلت، جنوبی کوریا کی سابق صدر کی دوست کو 20 برس قید

سیؤل: (کوہ نور نیوز) دارالحکومت سیؤل کی ایک عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ چوئی کا جرم بہت سنگین ہے، انہوں نے طاقت کا غلط استعمال کیا، ریاست کے معاملات میں مداخلت کی، رشوت اور بدعنوانی میں ملوث رہیں اور کسی افسوس کا اظہار نہیں کیا۔ یاد رہے کہ چوئی کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے صدر پارک سے تعلقات کو استعمال کیا اور سام سنگ کمپنی سے رشوت لی اور اپنی ایک تنظیم کے لئے چندہ وصول کیا۔ چوئی اپنی بیٹی کے سیؤل یونیورسٹی میں داخلے کے معاملے پر تین سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔