ایم کیوایم اختلافات؛ فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو پارٹی کنوینئر کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)سردار رضا خان کے نام ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر کی حیثیت سے خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ تاحال قانونی طور پر پارٹی کنوینئر ہیں فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کوخط کے ساتھ پارٹی کے جنرل ورکرز اجلاس کی منظور شدہ قرارداد کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔ خط کے متن میں فاروق ستار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات تک پارٹی کا کنوینئرمیں ہی ہوں جب کہ 11 فروری کو رابطہ کمیٹی کا اجلاس غیر قانونی تھا، رابطہ کمیٹی اور ڈپٹی کنوینئرز نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔