چینی ڈرائیور کے گاڑی پر خطرناک کرتب، ویڈیو وائرل

بیجنگ: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) چین کے صوبہ ینان میں ماہر ڈرائیور نے برطانوی گاڑی رینج روور کے جدید ترین ماڈل میں سوار ہو کر 999 سیڑھیاں چڑھیں۔ چین کے بلند پہاڑ پر تیزی سے سیڑھیاں چڑھتی گاڑی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہو گئی۔ جدید گاڑی پینتالیس درجے زاویے کےساتھ چین کے دشوار گزار راستے سے ہوتی ہوئی ہیون گیٹ تک گئی اور پہاڑ کے گرد 99 موڑ والا راستہ بھی باآسانی طے کیا۔ اکہتر ہزار پاؤنڈ کی یہ گاڑی تین گھنٹے چار جنگ کے بعد اکتیس میل تک سفر طے کر سکتی ہے۔