سوشل میڈیا پر سنی لیون کی سیلفی کی دھوم

لاہور: (کوہ نور نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سنی لیون اکثر ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں سنی لیون اپنی سیلفی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جسے انہوں نے گزشتہ روز ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ سنی لیون کی سیلفی میں غیر معمولی بات یہ ہی تھی کہ ان کی آنکھیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل جاگنے کی وجہ سے سرخ ہو رہی ہیں، اور ان کی نیند سے بھرپور خوبصورت لال آنکھوں نے ہی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ تصویر کے کیپشن میں سنی لیون نے لکھا کہ جب آپ 24 گھنٹوں سے سوتے نہیں ہیں اس وقت آپ کا چہرہ ایسا ہوجاتا ہے لیکن زندگی پھر آپ کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور آپ اپنے دل کی مانتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنی لیون بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور ان کے کام کرنے کے اوقات انتہائی سخت ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون جہاز میں موجود ہیں اور مسلسل سفر اور کام کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکیں تاہم ان کے لیے نیند سے زیادہ ان کا کام اہم ہے۔