پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا:احسن اقبال

لندن: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کاانٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک میں خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے جبکہ سی پیک پورے خطے میں ترقی اورمعاشی استحکام لائے گا اورپاکستان میں توانائی کی کمی کوپوراکرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معاشی شعبے میں شاندارترقی کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔