وفاقی کابینہ: متعدد اہم منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انسداد دہشتگردی رولز 2018ء کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس نے کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ کو سی پیک پر جلد ہی تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کی اضافی پیداوار پر اطمینان کا اظہار اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔ کابینہ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر اور سابق صوبائی وزیر ہزار خان بجارانی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔