بین سٹوکس کو نیوزی لینڈ کے خلاف نمائندگی کا گرین سگنل

لندن (کوہ نور نیوز) بابائے کرکٹ انگلینڈ کی ناکامیوں نے پھڈے باز آل راؤنڈر بین سٹوکس کی ٹیم میں واپسی یقینی بنا دی، آئندہ ماہ اپنی پہلی پیشی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف نمائندگی کا گرین سگنل مل گیا۔ برِسٹل میں نائٹ کلب کے باہر دنگا کرنے پر انگلش راؤنڈر بین سٹوکس کرکٹ سے آؤٹ ہوئے ساتھ ہی ٹیم انگلینڈ بھی جیت کا راستہ بھول گئی۔ ایشز سیریز میں بری ہار کے بعد اب کینگروز کے ہی دیس تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست ہی سے دو چار ہے۔ انہی ناکامیوں نے پھڈے باز کرکٹر کی ٹیم میں واپسی کا راستہ کلیئر کر دیا ہے۔ انگلش میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ پہلی پیشی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے نمائندگی پانے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔