نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنسز دائر کرنیکی منظوری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ذرائع کے مطابق، نواز شریف، حسن اور حسین کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں نئے شواہد کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیب آج دونوں ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر دے گا۔