حکومت کا عوام سے ایک لٹر پٹرول پر 34 ، ڈیزل پر 40 روپے منافع وصول

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح سے متعلق وزارت پٹرولیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ صارفین کے لیے پٹرول کی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ حکومت مہنگائی کی چکی میں پستی عوام سے ایک لٹر پٹرول پر 34 روپے 24 پیسے وصول کر رہی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جبکہ ڈیزل صارفین کے لیے یہ قیمت 95 روپے 83 پیسے ہے۔ اس طرح حکومت ڈیزل استعمال کرنے والوں سے بھی ایک لیٹر پر 40 روپے 74 پیسے ٹیکس بٹور رہی ہے۔