چیمپئنز لیگ: ٹوٹنہم نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

تورین: (کوہ نور نیوز) اٹلی کے شہر تورین میں چیمپئنز لیگ کے لاسٹ سکسٹین کے فرسٹ لیگ میں یووینٹس اور ٹوٹنہم ہوٹسپر مدمقابل یووینٹس کے ہیگوئن نے دوسرے ہی منٹ شاندار کِک سے گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی، نویں منٹ ملنے والی پنلٹی کا فائدہ بھی یووینٹس نے ہی اٹھایا۔ ہیگوئن نے پنلٹی لگائی اور آسان گول کو یقینی بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ ٹوٹنہم نے کم بیک کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کیں۔ پینتیسویں منٹ میں ہیری کین نے بال کو جال میں ڈال کر کمال کر دکھایا اور مایوسیوں کو امید میں بدل ڈالا۔ یووینٹس کے میچ وِنر ہیگوئن سے پنلٹی ضائع بھی ہوئی، دوسرے ہاف میچ زیادہ سنسنی خیز ہو گیا۔ اکہترہویں منٹ اریکسن کی زوردار شارٹ سے گول کیپر بھی بے بس ہو گیا، اس شاندار گول سے سکور دو دو سے برابر ہو گیا۔ پھر دونوں ٹیموں کی طرف سے تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی، یوں بے نتیجہ میچ کا فائدہ ٹوٹنہم کو ہوا، اس نے گروپ ایچ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔