اے ٹی پی ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، واورنکا غیر معروف کھلاڑی سے ہار کر باہر

روٹرڈیم: (کوہ نور نیوز) روٹرڈیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کا جارحانہ انداز میں آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے ہی راؤنڈ میں ٹینس سیزن بلکہ تاریخ کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ میزبان ملک کے غیر معروف کھلاڑی ٹیلن کریکس پور نے نمبر پانچ سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا کے خلاف کامیابی سمیٹ کر سب کو حیران کر دیا۔ ایونٹ میں وائلڈ انٹری پانے والے میزبان ٹینس پلیئر نے سنگلز مقابلے میں پہلا سیٹ چار چھ سے ہارا، پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے چھ تین اور چھ دو سے فتح حاصل کر کے سوئس اسٹار کو آؤٹ کر دیا۔ اسی ایونٹ سے جڑی بڑی خبر یہ بھی ہے کہ ریکارڈ بیس گرینڈ سلیم جیتنے والے سوئس کھلاڑی روجر فیڈرر سیمی فائنل تک رسائی پاتے ہی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیں گے۔