میثاق جمہوریت پرعمل ہوتاتونوازشریف کویہ دن نہ دیکھناپڑتا:خورشیدشاہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) شریف فیملی کا نام ا ی سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے ملزموں کانام ای سی ایل میں ڈالے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ پانا مہ کامسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہو، نیب پرمتفقہ قانون لانے کا کہا تون لیگ نے مخالفت کی۔خورشیدشاہ کہتے ہیں کہ سب کےساتھ قانون کے مطابق سلوک کیاجاناچاہیے خط پرعمل نہ کیاتوشرجیل میمن کانام ای سی ایل سے ہٹاناہوگا،شریف خاندان کیخلاف ریفرنس جبکہ شرجیل میمن کیخلاف کوئی بھی ریفرنس نہیں ہے۔ خیال رہے نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلے بھجوائے گئے ہیں۔