کوئٹہ میں 10 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ: (کوہ نور نیوز) سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری حالیہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کا مقصد جرائم میں کمی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مدد کرنا ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں نے آج گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔