دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ میں4 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر وزیر اعلی بلوچستان میرحاصل بزنجو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانیں دی ۔ شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ میں شریک ہیں ،ہم دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، تمام دہشتگردوں کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔