ملک عمائدین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، وزیرستان کے لوگ ملکی سرحدوں کے نگہبان ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ملاقات کے دروان آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ ملکی سرحدوں کے نگہبان تھے، فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے زخم کھائے اور مزاحمت کی، انہیں اس وقت روزگار اور جدید اسپتال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا پیپلز پارٹی کا مشن ہے، اور وہ وقت دور نہیں کہ جب فاٹا صوبے کا حصہ ہوگا اور اسے خطے میں مکمل نمائندگی دی جائے گی۔ اصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے، وزیرستان میں وانا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، سازش کے تحت یہاں آگ بھڑکائی گئی اور امن تباہ کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کی عوام ترقی چاہتی ہے، انہیں جدید اسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔ خیال رہے گذشتہ سال سابق صدر آصف علی زرداری کا فاٹا سے متعلق کہنا تھا کہ ان کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی، فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ اُن کے علاقے کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر اٹھنے والی آواز کا ساتھ دیا۔