یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سفید چنے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ملنے والے سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد چنے کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، گلگت بلتستان اور چترال ریجن کے لیے چنے کی قیمت 125 سے بڑھا کر 165 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، اور اس قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔