اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ انٹری گیٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش لیکن اشارے کے باوجود موٹرسائیکل سوار نہ رکا تو اے ایس ایف اہلکار نے اس پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی اور جائے وقوعہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔