'جن وزرا نے ٹی ایل پی سےمعاہدہ کیا وہ ذمہ داری لیں، وزیراعظم پر نہ ڈالیں'

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن وزرا نےکالعدم ٹی ایل پی سےمعاہدہ کیا وہ خود ذمہ داری لیں ،معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں،تمام مسلمان نبی کریم ﷺ سے محبت کرتے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسئلےکاحل فوری طورپر امام کعبہ اور متولی روضہ رسول ﷺ کو بلا کر نکالا جاسکتا ہے، بعد میں تمام مسلمان ممالک مل کے اس کا مستقل حل تلاش کر سکتے ہیں۔