'گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ' ، قریشی کا ترین کے جہاز سے متعلق سوال پر جواب

اوکاڑہ: (کوہ نورنیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھند کا موسم ہے،جہاز کے بجائے گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے، پارٹی میں جمہوریت ہے ، سب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے اور پرویز خٹک نے آزادی رائے سے بات کی۔ اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مہنگائی کم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ دیا اس کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں ہے بلکہ مہنگائی سے ہے۔