پیپلزپارٹی نے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے، نصرت واحد کا دعوی

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے عوض 16 کروڑ روپے کی آفر کی ہے، اور یہ پیشکش دو جگہوں سندھ اور پنجاب سے ہوئی ہے۔ نصرت واحد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی طرف سے 2 دفعہ رابطہ کیا گیا اور 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی، اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی نصرف واحد نے رابطہ کرکے رقم کی پیشکش کرنے والوں کا نام نہیں بتایا۔