گدوپلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی سے 40 ارب کانقصان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گدوپلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی سے ملک کو 40 ارب کا نقصان ہوگیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت توانائی میں گدو تھرمل پاور پلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی کے باعث 40 ارب نقصان کی تحقیقات کیلیے نیب اورایف آئی اے کوخط لکھ کر ریکوری کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کوخط لکھ کرکمیٹی چیئر مین کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین توانائی کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس گزشتہ روزہوا۔ اجلاس میں چیئر مین کمیٹی نے گیس ٹربائن انکوائری رپورٹ پرعمل درآمدنہ ہونے کے باعث اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پلانٹ میں گیس ٹربائن کی خرابی سے ملک کو 40 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔