ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

دبئی: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ 12 فروری کو ہوگا۔ قومی ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ آئرلینڈ کیخلاف 15 فروری کو کھیلے گی۔ 19فروری کو پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی۔ قومی ویمنز ٹیم اپنے گروپ کا آخری میچ انگلینڈ کیخلاف 21 فروری کو کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 23 اور 24 فروری کو شیڈول ہیں جب کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل 26 فروری کو کھیلا جائیگا۔