برازیل: دو سکولوں میں فائرنگ، 3 خواتین اور ایک بچی ہلاک

برازیلیا: کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) برازیل کے دو سکولوں میں مسلح نوجوان نے فائرنگ کر کے 3 خواتین اور ایک بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برازیل کی ریاست ایسپی ریٹو سانتو کے شہر ایراکروز میں پیش آیا، حملہ آور نوجوان نے دو مختلف سکولوں میں فائرنگ کی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور نوجوان نے فوجیوں جیسی وردی پہن رکھی تھی جو واقعہ کے بعد فرا ر ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 ٹیچرز اور ایک بچی شامل ہے۔