برازیل : (ویب ڈیسک) برازیل کی ریاست اسپریٹو سانٹو کے دو مختلف اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مسلح شخص نے ریاست کے دو مختلف اسکولوں میں گھس کر فائرنگ کی اور طلبہ سمیت اساتذہ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی میں مسلح شخص کو خودکار ہتھیار کے ساتھ دیکھا گیا جس نے فوجی وردی زیب تن کر رکھی تھی اور چہرے کو ڈھانپا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ابھی اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ ادھر مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16 سال کے لگ بھگ ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!