ملکی مسائل کے باعث میرے لئے ترانہ گانا مشکل ہے : اشنا شاہ

لاہور: (کوہ نورنیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے باعث میرے لئے ترانہ گانا مشکل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے اپنے ملک سے پیار ہے، مجھے اپنی شناخت عزیز ہے، میں اپنے ہم وطنوں سے پیار کرتی ہوں ‘‘۔ اشنا شاہ نے کہا کہ ’’ لیکن جب ایک ہی وقت میں بجلی اور گیس نہ ہو، پٹرول اور یو پی ایس زیادہ استعمال کی وجہ سے کریش ہو رہا ہو، جب مجھے کافی کی ضرورت ہو اور گھر میں بجلی کا کوئی ذریعہ نہ ہو تو ایسے میں ترانہ گانا تھوڑ مشکل ہے ‘‘۔ اداکارہ کی اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔