ممبئی : (کوہ نورنیوز) معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر پر بھارتی ریاست کرناٹکا میں کنسرٹ کے دوران حملہ کر دیا گیا، گلوکار محفوظ رہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کیلاش کھیر کرناٹکا کے علاقے ہمپی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار کی جانب بوتل پھینکی گئی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بوتل گلوکار کو لگی یا نہیں ، حملے کے فوری بعد پولیس حرکت میں آئی اور بوتل پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے ، کرناٹکا میں ہونیوالے اس کنسرٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد بھارتی گلوکار کو سننے کیلئے موجود تھی ۔
