دبئی: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹراڑانا سیکھ لیا ۔ اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے لیے ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے تصاویر شئیر کیں جو وائرل ہوگئیں۔ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر پرشئیر کی گئی پوسٹ پر لکھا خواتین اور حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے۔ مہوش حیات ان دنوں دبئی میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں اور اپنی تصاویر فینز کے لیے سوشل میڈیا پر شئیر کررہی ہیں۔
