کراچی: (کوہ نورنیوز) سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی آن لائن خرید و فروخت کرنے والے گروپ کا سراغ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے گروپ کا سراغ لگا لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جرائم پیشہ گروہ اسٹریٹ کرمنلز کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں جب کہ فضل جان نامی اسمگلر گروپ کا اہم کردار ہے۔ علاوہ ازیں دلنواز، عبد انصیر اور نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےآن لائن اسلحہ فروخت کرنے والوں کی تصاویر اور ڈیٹا حاصل کرلیا، جس کے مطابق نیٹ ورک کو قبائلی علاقوں اور کے پی کے سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔
