کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی والوں کے لیے نئے سال کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا جہاں پہلے ماہ بھی شہری چور اور ڈکیتیوں کے نرغے میں رہے۔ سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے سال کے پہلے مہینے کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق کراچی میں جنوری 2023 میں مجموعی طور پر 7ہزار 249 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں شہریوں کی 227 گاڑیاں چوری اور چھین لی گئیں جب کہ پہلے مہینے میں شہریوں سے 420 موٹر سائیکل اسلحے کے زور پر چھینی گئیں اور 4 ہزار223 موٹر سائیکل چوری کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جنوری میں شہریوں سے 2ہزار 379 موبائل فون بھی اسلحے کے زورپرچھینے گئے۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں 400 گاڑیاں،4ہزار 327 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی گئی تھیں اور 2ہزار 499 شہریوں کو ان کے موبائل فونز سے محروم کردیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!