کراچی: (کوہ نورنیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کمی واقع ہوئی جس سے انٹربینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 276 روپے 53 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔
